آپ کا پیغام محفوظ ہاتھوں میں ہے

ایک خاندانی ملکیتی کاروبار کے طور پر، ہم 1913 سے نسل در نسل سوچ بچار اور منصوبہ بندی میں مصروف عمل رہے ہیں۔ ہم پورے سلسلہ اقدار کے ساتھ اپنے تمام افعال میں اپنے نصب العین „کمپنی کو لازماً لوگوں کو خدمات پیش کرنی چاہئیں“ کو شامل کرتے ہیں۔ لہذا، ہم DEICHMANN میں افراد، تنظیموں، کاروباری شراکت داروں اور دیگر فریقین کی جانب سے اٹھائی گئی تشویشات کو وصول کرنے اور ان پر عمل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ماحولیاتی تشویشات، صحت و سلامتی کے خطرات اور دیگر تشویشات کے واقعات کی صورت میں فوری اور قابل اعتماد اقدامات اختیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ متاثرہ فرد ہیں یا کسی خلاف ورزی کا مشاہدہ کیا ہے، تو ہم آپ کو شکایت درج کرانے کا آسان طریقہ فراہم کرتے ہیں۔ ہم ضمانت دیتے ہیں کہ ہر شکایت کی تحقیقات کی جائے گی اور اسے گمنام طور پر اور رازداری میں رکھتے ہوئے نمٹایا جائے گا۔

ہم آپ سے کیا چاہتے ہیں؟
1. نام (اگر آپ نام فراہم نہیں کرنا چاہتے، تو آپ گمنام طور پر جمع کرا سکتے ہیں؛ تاہم، اس سے شکایت کی کارروائی میں پیچیدگی اور تاخیر واقع ہو سکتی ہے)
2. رابطے کی معلومات، جیسے ٹیلی فون نمبر، ای میل ایڈریس یا ڈاک کا پتہ
3. ملک اور شہر جہاں آپ رہتے ہیں اور، اگر قابل اطلاق ہو، پروڈکشن سائٹ یا دوسری معلومات جو مقام کی واضح شناخت فراہم کرتی ہو
4. تفصیلی وضاحت بشمول انسانی حقوق، ماحولیاتی، صحت یا سلامتی کی تاریخ یا مدت سے متعلق نوٹس۔ اگر دستیاب ہو تو بلا جھجھک معاون ثبوت جمع کرائیں۔
5. معلومات چاہے شکایت کنندہ یا دیگر متاثرہ فریقین کی ہو لازماً گمنام اور محفوظ رکھی جانی چاہیے۔

اپنی شکایت یہاں تحریری طور پر جمع کروائیں۔

آپ کی شکایت پر کیسے عمل کیا جاتا ہے؟
1. پیغام موصول ہونے کے بعد ہم 24 گھنٹے کے اندر اندر شکایت موصول ہونے کا اعتراف کریں گے۔
2. DEICHMANN ہیومن رائٹس کا اہلکار شکایت کی وجہ کا تعین کرتا ہے اور اس کے قابل قبول ہونے کی جانچ کرتا ہے۔ اگر شکایت قابل قبول پائی جاتی ہے، تو تفصیلی چھان بین کی جاتی ہے اور شکایت کنندہ کو متوقع کارروائی کی مدت سے متعلق مطلع کیا جاتا ہے۔
3. اگر تفصیلی چھان بین ضروری ہو تو DEICHMANN اپنی سائٹ پر جانچ پڑتال انجام دے گا یا سروس فراہم کنندہ کو تفویض کرے گا۔ ان جانچ پڑتال کے اخراجات کا متحمل DEICHMANN ہو گا۔
4. مابعد، شکایت کو فریقین کے درمیان باہمی اتفاق رائے، تدبیر سے حل کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی سمجھوتہ ممکن نہ ہو پائے، تو DEICHMANN تمام پہلوؤں پر وسیع غور و خوض کرنے کے بعد شکایت کے نتائج کا فیصلہ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
5. اگر اس شکایت کی وجہ DEICHMANN گروپ کی کارروائیاں ہیں یا شکایت کی وجہ کا ایک حصہ ہے، تو ہم شکوہ و شکایت کا ازالہ کرنے یا اس کے اثرات میں تخفیف کرنے اور اگر ممکن ہوا تو اس کے دوبارہ ہونے کی روک تھام کے لیے کارروائیوں کا آغاز کریں گے۔

DEICHMANN Declaration of Principles regarding Respect for Human Rights

DEICHMANN_Declaration-of-principles_eng_signed pdf, 671.4kB

ضابطہ اخالق (Code of Conduct)

ضابطہ اخالق pdf, 2MB

DEICHMANN Rules of Procedure on the complaints procedure

rules_of_procedure_en pdf, 340.6kB